Tuesday, May 14, 2024

ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ، مزید 144 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ، مزید 144 افراد انتقال کر گئے
April 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو ہو گئی۔ ایک روز میں مزید 144افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 870 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز کورونا کے باعث ملک بھر میں 144 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد رہی۔ 53 ہزار 818 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 81 اموات ہوئیں ۔ کے پی میں 39، سندھ 14، آزاد کشمیر میں 6 جبکہ اسلام آباد میں 3 اموات ہوئیں ۔ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 84 ہزار 108 ہو گئی۔ کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 842 ہو گئی۔ ‏کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.90 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسوں کی تعداد 84 ہزار 976 ہے۔