Tuesday, May 14, 2024

ملک بھر میں کورونا ویکسین نیشن کا باضابطہ آغاز

ملک بھر میں کورونا ویکسین نیشن کا باضابطہ آغاز
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا ویکسین نیشن کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔ پہلے مرحلے میں تمام صوبوں میں ہیلتھ ورکرز کو بلا تفریق ویکسین لگائی گئی۔

چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا کے خلاف اصل ہیرو فرنٹ لائن ورکرز ہیں۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر قوم کے لیے خدمات انجام دیں۔ ملک پر مشکل وقت میں سب مل کر کام کرتے ہیں۔ یہ تقریب اتحاد کا مظہر ہے۔ ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکرز کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

 انہوں نے ہر کڑے امتحان میں ساتھ دینے والے دوست چین اور چینی عوام سے بھرپور اظہار تشکر کیا۔

ادھر معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے بریفنگ میں بتایا چین نے تمام ڈوز بطور تحفہ دیں۔ ویکسین محفوظ اور فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے۔ مختلف فارما کمپنیز سے رابطے میں ہیں۔ سال کے آخر تک 73 ملین ڈوز آجائیں گی۔ انہوں نے کہا ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ورکرز کے بعد 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن ہو گی۔