Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے
July 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان کورونا کو شکست دینے لگا، حالیہ دنوں میں  کم ترین 1979 کیسز ، 50 اموات، ایک لاکھ 70 ہزار 656 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہے۔

کورونا کیسز کا زور ٹوٹنے لگا، ہرگزرتے دن کے ساتھ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں کمی آنے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 979 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 تک پہنچ گئی۔

سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی،مجموعی کیسز ایک لاکھ 6 ہزار 622 ہو گئے ۔  پنجاب میں 87 ہزار 492 ، خیبرپختونخوا 30 ہزار 747 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 202 ، بلوچستان 11 ہزار 192 ، گلگت بلتستان میں 1694 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1655 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد  جاں بحق افراد کی تعداد 5320 ہو گئی، پنجاب میں سب سے زیادہ 2026 افراد ۔۔ سندھ میں 1826 ، خیبرپختونخوا 1106 ، بلوچستان 126 ، اسلام آباد 155 ، گلگت بلتستان 36 اور آزاد کشمیر میں 45 افراد دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے پاکستان میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی  تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 656 تک پہنچ گئی ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 20 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، مجموعی طور پر 16 لاکھ 6 ہزار 190 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔