Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ، 1140 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ، 1140 نئے کیسز رپورٹ
May 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 32,081 تک جا پہنچی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 39 اموات ہوئیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1140 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 957 ٹیسٹ کیے گئے۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ 5 ہزار 851 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 8 ہزار 555 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 706 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 11,869 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 12,017 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 4,875 اور اسلام آباد میں 716 ہو گئی۔ بلوچستان میں 2,061 ، گلگت بلتستان میں 457 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 86 ہو گئی۔