Thursday, March 28, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 13 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 13 افراد جان کی بازی ہار گئے
October 23, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 715 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 736 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 13 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 715 ہو گئی ۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 646 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 855 ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 216 ہو گئی ہے ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 917 ، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 253 ، کے پی کے میں 38 ہزار 886 ، بلوچستان میں 15 ہزار 767 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 578 ، آزاد جموں و کشمیر میں 3688 اور گلگت بلتستان میں 4127 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 27 ہزار 50 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 42 لاکھ 4 ہزار 320 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے جبکہ 845 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔