Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 2.60 فیصد پر آ گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 2.60 فیصد پر آ گئی
October 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی شرح 2.60 فیصد پر آ گئی۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 986 ہو گئی ۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ 12 ہزار 724 افراد کی اموات ہوئی ۔ سندھ میں کورونا سے 7 ہزار 451، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 608 اور اسلام آباد میں 930 افراد کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں اب تک 186 ، بلوچستان میں 349 اور آزاد جموں کشمیر میں 738 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں ایک ہزار 212 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہو گئیں ۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 828 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں 46 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح2.60 فیصد رہی۔ ملک بھر میں 3 ہزار 79 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔