Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید پچاسی زندگیوں کا چراغ گل کر دیا

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید پچاسی زندگیوں کا چراغ گل کر دیا
December 25, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید پچاسی زندگیوں کا چراغ گل کر دیا۔ اموات کی مجموعی تعداد نو ہزار سات سو تریپن ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 152 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 85 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 753 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 8 ہزار 514 ، پنجاب میں 1 لاکھ 34 ہزار 345 ، کے پی کے میں 56 ہزار 544 ، بلوچستان میں 18 ہزار 28 ، اسلام آباد میں 36 ہزار 844 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 103 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 844 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89.7 فیصد رہی ۔ اب تک 4 لاکھ 18 ہزار 958 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 511 ہے ۔ سندھ میں 19 ہزار 426 ،  پنجاب 9 ہزار 119 ، کے پی کے میں 4 ہزار 104 ، اسلام آباد 4 ہزار 867  ، گلگت بلتستان 72 ، بلوچستان 283 اور آزاد کشمیر میں 640 ایکٹو کیسز ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک 64 لاکھ 82 ہزار 889 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔