Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 36 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 36 افراد کی جان لے لی
May 19, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید 36 افراد کی جان لے لی۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 939 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 966 تک جا پہنچی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 اموات ہوئیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 12 ہزار 957 ٹیسٹ کیے گئے۔ ترجمان کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 4 لاکھ 292 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 12 ہزار 489 مریض صحتیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 939 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 17241، پنجاب میں 15976 ہو گئی۔ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 6230، بلوچستان میں 2820 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1034، آزاد جموں و کشمیر 115، گلگت میں 550 ہو گئی۔