Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید13 افراد کی زندگیاں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید13 افراد کی زندگیاں نگل گیا
October 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید13 افراد کی زندگیاں نگل گیا،اموات کی مجموعی تعداد 6ہزار 614 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 756 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی  مجموعی تعداد 6 ہزار 614 ہو گئی، ترجمان  کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 395 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 209 ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 218 ہو گئی ہے ، سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 997 ، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 237  ، خیبرپختونخوا میں 38 ہزار 464  ، بلوچستان میں 15 ہزار 599 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 681 ، آزاد جموں و کشمیر میں 3258 اور گلگت بلتستان میں 3982 ہے ۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 31 ہزار 862 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے  ، ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 75 ہزار 596 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ، 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔

اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1884 ہے  جبکہ 796 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔