Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 59 زندگیاں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 59 زندگیاں نگل گیا
January 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 59 زندگیاں نگل گیا۔ مجموعی اموات 10 ہزار 409 تک جا پہنچیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 947 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 409 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 تک پہنچ گئی ۔۔۔۔۔۔ سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار 452 ، پنجاب میں 1 لاکھ 41 ہزار 393 ، کے پی کے میں 59 ہزار 729 ، بلوچستان میں 18 ہزار 254 ، اسلام آباد میں 38 ہزار 395 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.6 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 360 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 707 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 959 ، پنجاب 11 ہزار 8 ، کے پی کے میں 3 ہزار 378 ، اسلام آباد 2 ہزار 714 ، گلگت بلتستان 52 ، بلوچستان 240 اور آزاد کشمیر میں 356 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 35 ہزار 73 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 68 لاکھ 84 ہزار 940 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری ہو گیا۔ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنا ہونگے۔ دوہری شہریت اور برطانیہ میں مقیم قلیل مدتی ویزہ والے پاکستانی مسافر بھی واپس آسکیں گے۔