Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 52 زندگیاں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 52 زندگیاں نگل گیا
January 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 52 زندگیاں نگل گیا۔ مجموعی اموات دس ہزار چار سو اکسٹھ تک جا پہنچیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 118 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 52 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 461 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 92 ہزار 594 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 20 ہزار 501 ، پنجاب میں 1 لاکھ 42 ہزار 58 ، کے پی کے میں 59 ہزار 955 ،  بلوچستان میں 18 ہزار 280 ، اسلام آباد میں 38 ہزار 531 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 396 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 873 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی۔ اب تک 4 لاکھ 48 ہزار 393 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ کوئی مریض وینٹیلیٹر پر موجود نہیں۔

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 37 ہزار 740 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 917 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 23 ہزار 857 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔