Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 4 افراد کی جانیں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 4 افراد کی جانیں نگل گیا
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں۔ وائرس مزید 4 افراد کی جانیں نگل گیا۔ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 517 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 644 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی کل تعداد 6 ہزار 517 ہو گئی ۔ ترجمان کے مطابق صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 836 ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 907 ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 260 ہو گئی ہے ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 341، پنجاب میں 99 ہزار 941 ، کے پی کے میں 38 ہزار 76 ، بلوچستان میں 15 ہزار 399 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 789 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2862 اور گلگت بلتستان میں 3852 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 29 ہزار 565 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 36 لاکھ 78 ہزار 534 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے جبکہ 761 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔