Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 39 زندگیاں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 39 زندگیاں نگل گیا
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس مزید 39 زندگیاں نگل گیا۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 350 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 1 ہزار 895 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 39 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 350 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 529 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 18 ہزار 597 ، پنجاب میں 1 لاکھ 40 ہزار 714 ، کے پی کے میں 59 ہزار 484 ، بلوچستان میں 18 ہزار 247 ، اسلام آباد میں 38 ہزار 263 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 357 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 867 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.6 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 42 ہزار 457 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار 722 ہے۔ سندھ میں 17 ہزار 556 ، پنجاب میں 11 ہزار 461 ، کے پی کے میں 3 ہزار 290 ، اسلام آباد 2 ہزار 742 ، گلگت بلتستان 50 ، بلوچستان 250 اور آزاد کشمیر میں 373 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 139 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 68 لاکھ 49 ہزار 867 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔