Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد انتقال کر گئے ، 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 92 افراد انتقال کر گئے ، 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ
May 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی تیسری لہر کا قہر جاری ہے۔ مزید 92 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 253 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہو گئی ۔ پنجاب میں 9839 اور سندھ میں 4936  اموات ہوئیں ۔ ‏خیبرپختونخوا میں 3970  اور ‏اسلام آباد میں 746 اموات ہوئیں ۔ ‏بلوچستان 270  اور ‏گلگت بلتستان 107 اموات ہوئیں ۔ ‏آزاد کشمیر میں کورونا سےاموات کی تعداد 532 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 5  ہزار 852 ہو گئی ۔ پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577 افراد د متاثر ہوئے۔ سندھ میں متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 557 ہو گئی ۔ کے پی میں 1 لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان 24 ہزار 638 افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ اسلام آباد میں 80 ہزار 529 اور آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 افراد جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5512 ہو گئی ۔

گزشتہ روز پنجاب میں 55 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ اسلام آباد میں 1، خیبرپختونخوا 20 ، سندھ میں16  اموات ہوئیں ۔ ملتان 72، لاہور میں 45 اور بہاولپور میں 40  فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں ۔ ملتان 54، صوابی 45 اور پشاور میں 39 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں ۔