Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے، 706 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے، 706 نئے کیس رپورٹ
October 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 9 مریض انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 706 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد رہی۔ ایک روز میں 49 ہزار 486 ٹیسٹ کئے گئے۔ ایک ہزار 408 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 414 ہو گئیں۔ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 28 ہو گئی۔