Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 59 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 59 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
June 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 59 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 962 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نئے اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 775 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 745 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 75 ہزار 168 ہیں ۔ پنجاب میں 71 ہزار 987 ، خیبرپختونخوا 24 ہزار 303 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 981 ، بلوچستان 9 ہزار 946 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 398 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 962 ہے۔ ترجمان کے مطابق ایک دن میں مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی تعداد 3962 ہو گئی ۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 1629 افراد ، سندھ میں 1178 ، خیبرپختونخوا 879 ، بلوچستان 109 ، اسلام آباد 119 ، گلگت بلتستان 23 اور آزاد کشمیر میں 25 افراد دم توڑ گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 768 اسپتالوں میں 4 ہزار 978 مریض زیر علاج ہیں ۔ اب تک 84 ہزار 168 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 21 ہزار 41 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں مجموعی طور 11 لاکھ 93 ہزار 17 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ۔ ؎ نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 4 دن کے عرصے میں اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں 189 اضافی آکسیجن بستر شامل کر دیئے گئے ہیں ۔