Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
May 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 56 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 697 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 936 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 3 لاکھ 16 ہزار 752 ، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 73 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  32 ہزار 170 ، بلوچستان میں 25 ہزار 83 ، اسلام آباد میں 81 ہزار 116 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 170 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 572 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 20 ہزار 736 اموات ہو چکی ہیں۔ 8 لاکھ 39 ہزار 322 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد رہی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 58 ہزار 878 ہے۔ سندھ میں 24 ہزار 980 ، پنجاب میں 20 ہزار 358 ، کے پی کے میں 5 ہزار 315 ، اسلام آباد میں 5 ہزار 568 ، گلگت بلتستان 109 ، بلوچستان میں ایک ہزار 212 ، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 336 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 ہزار 965 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔