Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار 511 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 482 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 50 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 511 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 95 ہزار 75 تک ہو گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 21 ہزار 734 ، پنجاب میں 1 لاکھ 42 ہزار 835 ، کے پی کے میں 60 ہزار 229 ، بلوچستان میں 18 ہزار 300 ، اسلام آباد میں 38 ہزار 687 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 416 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 874 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.0 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 50 ہزار 515 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 49 ہے۔ سندھ میں 18 ہزار 432 ، پنجاب 9 ہزار 530 ، کے پی کے میں 3 ہزار 155 ، اسلام آباد 2 ہزار 337 ، گلگت بلتستان 51 ، بلوچستان 231 اور آزاد کشمیر میں 313 ایکٹو کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 509 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 69 لاکھ 64 ہزار 337 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔