Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 17 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 17 مریض انتقال کر گئے
October 29, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 17 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر سے کورونا کے مزید 659 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورنا مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد رہی۔ کورونا وائرس کے 45,093 ٹیسٹ لئے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 1395 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ لاہور سے کورونا کے 192 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 439,855 ہو گئی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 419,500 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 7,449 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 5 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 12,906 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16,220 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 7,864,657 تشخیصی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 82 جبکہ فیصل آباد میں 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکپتن میں کورونا کے 18 جبکہ ساہیوال اور ملتان میں 12 بارہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرگودھا میں کورونا کے 9 جبکہ قصور میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کورونا کے 4 چار کیسز جبکہ اٹک میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔