Monday, May 13, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 16 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 16 مریض انتقال کر گئے
October 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 16 مریض انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.44 فیصد رہی۔ ایک روز میں 39 ہزار200 ٹیسٹ کئے گئے ۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 344ہو گئیں۔ ملک بھر میں ایک ہزار 704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 تک جا پہنچی۔