Tuesday, March 19, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے
October 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 552 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔ ایک روز میں 39 ہزار 179 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 359 ہو گئیں۔ مجموعی کیسز بھی 12 لاکھ 67 ہزار 945 تک پہنچ گئے۔ ملک بھر میں ایک ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔