Thursday, May 9, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 131 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 131 افراد جاں بحق
April 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں خطرناک وائرس کورونا کا قہر جاری ہے۔ مزید 131 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 20 ہزار 823 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 82 ہزار 445 ، پنجاب میں 3 لاکھ ایک ہزار 114 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  17 ہزار 557 ، بلوچستان میں 22 ہزار 278 ، اسلام آباد میں 75 ہزار 67 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 57 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 17 ہزار 811 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز 131 اموات سامنے آئیں۔ سب سے زیادہ پنجاب میں 83 ، کے پی میں 36 افراد جاں بحق ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 641 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 6 ہزار 507 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 547 ہے۔ سندھ میں 13 ہزار 760 ، پنجاب میں 49 ہزار 241 ، خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 141 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 603 ، گلگت بلتستان میں 127 ، بلوچستان میں ایک ہزار 452 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 223 فعال کیسز ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 49 ہزار 99 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔