Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 135 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 135 ہو گئی
April 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس نے مزید گیارہ زندگیاں نگل لیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد 135 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 497 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مریضوں کی تعداد 7025 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق 1765 متاثرین صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں متاثرین 3276 ہو گئے ، سندھ میں 2008، خیبرپختونخوا 993، بلوچستان میں303 کیسز ، گلگت بلتستان میں 245، اسلام آباد 154 اور آزاد کشمیر میں 46 مریض ہیں۔