Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے آج 20 افراد چل بسے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے آج  20 افراد چل بسے
April 28, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے آج  20 افراد چل بسے  ، ساڑھے سات سو نئے کیسز سامنے آ گئے۔شہریوں کا رویہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائر س سے آج  20 افراد جاں بحق ہوئے ، پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید11جانیں لے لیں ، مرنے والوں کی تعداد95 ہو گئی ۔ لاہور میں 147نئے مریض سامنے آگئے جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد92ہوگئی ، ملک بھر میں کورونا سے اموات 301 ، متاثرین 14 ہزار 89 تک جا پہنچے۔

پنجاب میں کورونا وائرس نے مزید 11 جانیں لے لیں ، مرنے والوں کی تعداد95 ہو گئی ، لاہور میں 147نئے مریض سامنے آئے ، ملک بھر میں کورونا سے اموات تین سو ایک اور متاثرین 14 ہزار 79 تک جا پہنچے ہیں۔

کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے مزید کئی مسیحا وائرس کی زد میں آگئے، ایم ایس فاطمہ اینڈ جنرل اسپتال کوئٹہ کا ٹیسٹ مثبت آگیا، ایم ایس پبی اسپتال سمیت نوشہرہ میں طبی عملہ کے تین ارکان کورونا سے متاثر ہوئے ، ایوب میڈیکل کمپلیکس اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے مزید دو ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ سول اسپتال کراچی کینسر وارڈ کے انچارج کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔ چلڈرن اسپتال کے ایک اور ملازم کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

خیبرپختونخوا میں  طبی عملے کے 92 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں 42 ڈاکٹرز، 13 نرسیں اور 37 دیگر اہلکارشامل ہیں ، بلوچستان میں  32ڈاکٹرز، 5پیرامیڈکس اور دیگر عملہ کورونا سے متاثر ہوا ہے۔