Tuesday, May 14, 2024

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 71 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 71 افراد جاں بحق
January 1, 2021

لاہور (92 یوز) کورونا وائرس سے 71 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 176 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 463 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 71 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 تک پہنچ گئی سندھ میں 2 لاکھ 15 ہزار 679 ، پنجاب میں 1 لاکھ 38 ہزار 608 ، کے پی کے میں 58 ہزار 701 ، بلوچستان میں 18 ہزار 168 ۔، اسلام آباد میں 37 ہزار 888 ، آزاد جموں و کشمیر میں 8 ہزار 277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 مریض ہیں۔ این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 90.7 فیصد رہی ۔ اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 229 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 34 ہزار 773 ہے۔ سندھ میں 16 ہزار 699 ، پنجاب 10 ہزار 968 ، کے پی کے میں 3 ہزار 344 ، اسلام آباد 3 ہزار 59 ، گلگت بلتستان 51 ، بلوچستان 253 اور آزاد کشمیر میں 399 ایکٹو کیسز ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 67 لاکھ 37 ہزار 107 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔