Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کورونا مزید 36 افراد کی زندگیاں نگل گیا

ملک بھر میں کورونا مزید 36 افراد کی زندگیاں نگل گیا
November 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا مزید 36 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔ مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 561 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے۔ ایک دن میں کورونا کے 2 ہزار 738 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 36 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ اموات کی  کل تعداد 7 ہزار 561 ہو گئی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 1 ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے۔ ملک بھر میں اب تک  3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ترجمان  کے مطابق  پاکستان میں اب تک  3 لاکھ 68 ہزار 665  افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں ۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ، پنجاب میں 1 لاکھ 12 ہزار 893 ، کے پی کے میں 43 ہزار 359 ، بلوچستان میں 16 ہزار 642 ، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 ، آزاد جموں و کشمیر میں 5 ہزار 806 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 ہے ۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ روز 42 ہزار 909 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 50 لاکھ 98 ہزار 291 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ 770 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات دستیاب ہیں ۔ اس وقت 2 ہزار 18 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔