Saturday, May 11, 2024

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.94 فیصد ہوگئی

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.94 فیصد ہوگئی
December 6, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں ایک روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 94 فیصد ہوگئی۔ میرپور میں شرح سب سے زیادہ 22 فیصد تک جا پہنچی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت 2 ہزار 436 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 94 فیصد ہوگئی۔ میرپور میں سب سے زیادہ 22 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔

آزادکشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 10.83 فیصد، پنجاب میں 4.42، سندھ میں 11.47، بلوچستان میں 11.62، خیبرپختونخوا میں 11.29، اسلام آباد میں 6.16 اور گلگت بلتستان میں 2.68 فیصد ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاورمیں مثبت کیسز کی شرح 16.02، حیدرآباد میں 10.36، لاہور میں 5.47، راولپنڈی 11.26، فیصل آباد 3.98، کراچی میں 17.39، کوئٹہ میں 6.19 فیصد اور ملتان میں 1.82 فیصد ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 436 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ اس وقت کورونا کے 327 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ لاہور میں 85، ملتان 45، راولپنڈی 20، کراچی 82، پشاور 51، اسلام آباد 38، فیصل آباد 4 میر پور اور مظفر آباد میں 2 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔