Thursday, April 25, 2024

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.12 فیصد تک جاپہنچی

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.12 فیصد تک جاپہنچی
January 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 12 تک پہنچ گئی۔ میر پورپہلے نمبرپر جہاں شرح سب سے زیادہ 15.69 فیصد تک جا پہنچی۔ پشاور کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ۔۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے اس وقت 2 ہزار 284 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح کی تفصیلات جاری کردی۔

میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 15.69 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.16 فیصد، پنجاب میں 4.16، سندھ میں 7.23 فیصد، بلوچستان میں 9.02، خیبرپختونخوا میں 4.65، اسلام آباد میں 3.12 اور گلگت بلتستان میں 1.11 فیصد ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 12.13، حیدرآباد میں 9.59، لاہور میں 8.39، راولپنڈی 3.84، کراچی 11.27، فیصل آباد 2.22، ایبٹ آباد 2.02، میر پور 15.69، ملتان 1.52 اور کوئٹہ میں 2.90 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اس وقت 2 ہزار 284 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔