Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1530 ، 15 اموات،570 کنفرم کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1530 ، 15 اموات،570 کنفرم کیسز رپورٹ
March 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1526 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 570 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے ، مجموعی طور پر 15 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نئے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز دیگر صوبوں سے بڑھ گئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبے میں کورونا  کے 570 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں 119 ،گوجرانوالہ 10، جہلم میں 21 مریض ہیں۔ راولپنڈی میں 19 مریضوں میں وائرس کی تصدیق  ہوئی۔ ملتان 3، فیصل آباد 9، منڈی بہاؤالدین میں کورونا کے 4  مریض ہیں۔ وہاڑی اور سرگودھا میں دو دو جب کہ نارووال اور رحیم یارخان میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا۔