Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں 142 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں میں 142 مریض انتقال کر گئے
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں 142 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ روز 4 ہزار 487 مثبت کیس رپورٹ ہوئے۔ 43 ہزار 981 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.20 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 107 اموات پنجاب میں ہوئیں۔ کے پی میں 22 ، اسلام آباد میں 5 ، سندھ میں 6 اموات ہوئیں۔ ملک بھر میں کورنا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 939 ہو گئی۔ اب تک کورونا سے17 ہزار 329 اموات ہو چکی ہیں۔ 6 لاکھ 99 ہزار 816 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 2 لاکھ 93 ہزار 468 ، سندھ میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 272 ہو گئی۔ بلوچستان میں 21 ہزار 803 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں 73 ہزار 804 اور آزاد کشمیر میں 16  ہزار 659 متاثر ہوئے۔ گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 272 ہو گئی۔

بڑے شہروں میں اسپتالوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ گوجرانولہ میں 81 فیصد  دستیاب وینٹیلیٹر پر مریض موجود ہیں ، پشاور  میں 78 فیصد، لاہور 69 فیصد  دستیاب وینٹیلیٹر پر مریض موجود ہیں۔ مردان میں 73 فیصد جبکہ اسلام آباد میں 50 فیصد دستیاب وینٹیلیٹر پر مریض موجود ہیں۔ گوجرانولہ میں 85 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ راولپنڈی میں 63 فیصد جبکہ پشاور میں 89 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔ مردان میں 67 فیصد دستیاب آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں ۔