Friday, May 17, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 89 افراد انتقال کر گئے ، چار ہزار ایک سو تین کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 89 افراد انتقال کر گئے ، چار ہزار ایک سو تین کیس رپورٹ
September 2, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 89 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 4 ہزار 103 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار 941 ہو گئی۔ سندھ میں ایکٹو کیسز 51 ہزار77 ، پنجاب میں 24 ہزار 311 ، خیبرپختونخوا میں7 ہزار 761 ، اسلام آباد میں 6 ہزار 184 ، گلگت بلتستان میں 377، بلوچستان میں 475 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 722 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 89 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 978 ہو چکی ہے۔ ایک دن میں 61 ہزار 651 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 6 عشاریہ 65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 67 ہزار 791 ہو چکی ہے۔ 10 لاکھ 48 ہزار 872 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔