Tuesday, May 7, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 87 افراد جان سے گئے، 3,179 نئے کیسز بھی رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 87 افراد جان سے گئے، 3,179 نئے کیسز بھی رپورٹ
December 19, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں کورونا کی دوسری خطرناک لہر سے ایک دن مین 87 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 3 ہزار 179 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح 89 فیصد رہی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز 40 ہزار 922 پہنچ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات 9 ہزار 250 تک پہنچ گئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 تک پہنچ گئی۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح 89 فیصد رہی۔ اب تک 4 لاکھ 4 ہزار 501 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، پنجاب میں 1 لاکھ 30 ہزار 706، کے پی کے میں 54 ہزا 448، بلوچستان میں 17 ہزار 880، اسلام آباد میں 35 ہزار 905، آزاد جموں و کشمیر میں 7 ہزار 937، اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814 مریض ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 851 ہے۔ سندھ میں 20 ہزار 815، پنجاب 8 ہزار 321، کے پی کے میں 4 ہزار 501، اسلام آباد 5 ہزار 737، گلگت بلتستان 106، بلوچستان 397 اور آزاد کشمیر میں 1 ہزار 45 ایکٹو کیسز ہیں۔ اس وقت 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔