Thursday, May 9, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 78 افراد جاں بحق، 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 78 افراد جاں بحق، 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ
May 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے اثرات سے کورونا سے اموات اور کیسز میں کمی آنے لگی، ملک بھر میں ایک دن میں مزید 78 افراد جاں بحق جبکہ 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایکٹو کیسز 80 ہزار سے تجاوز کر گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 92 ہزار 644، پنجاب میں 3 لاکھ 19 ہزار 365، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 24 ہزار 484، بلوچستان میں 23 ہزار 447، اسلام آباد میں 78 ہزار 200، آزادکشمیرمیں 17 ہزار 945 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 388 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 18 ہزار 993 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ایک دن میں 78 اموات سامنے آئیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 9.12 فیصد رہی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہزار 375 ہے۔ اس وقت 652 مریض وینٹلیٹرز ہیں۔ 5 ہزار 342 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 7 لاکھ 62 ہزار 105 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار 756 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔