Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات 27 ہزار 4 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات 27 ہزار 4 ہو گئی
September 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 66 افراد انتقال کر گئے۔ تین ہزار بارہ نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 66 افراد جاں بحق ہوئے ۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 4 ہو گئی ۔ ایک دن میں 3 ہزار 12 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 581 تک جا پہنچی ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 39 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 678 ، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 18 ہزار 196، خیبرپختنوخواہ میں 1 لاکھ 69 ہزار 972 اور بلوچستان 32 ہزار 671 ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 3 ہزار 549، گلگت بلتستان میں 10 ہزار204 اور آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 551 کورونا کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 778 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں 5 ہزار 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر کورونا سے اب تک 11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 3 ہزار 897 مریض صحتیاب ہوئے۔