Monday, May 13, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے ، 3 ہزار 84 نئے کیس رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے ، 3 ہزار 84 نئے کیس رپورٹ
August 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 65 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 84 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 عشاریہ 73 ہو گئی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 84  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا کیسز کی مجموعی  تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 تک پہنچ گئی ۔ ایکٹو کیسز 89 ہزار 44 ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 18 ہزار 478  ، پنجاب میں 3 لاکھ 78 ہزار288 ، خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 55 ہزار 712 کیسز ہیں۔ اسلام آباد میں 95 ہزار 709 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 579 ، بلوچستان میں 31 ہزار 781 اور آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں 47 ہزار 457  ، پنجاب میں 22 ہزار 938  ، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 389 ایکٹو کیسز ہیں ۔ اسلام آباد میں 5 ہزار 386  ، گلگت بلتستان میں 745 ، بلوچستان میں 573 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 556 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 65 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اب تک 10 لاکھ 6 ہزار 78 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 53 ہزار 770 ٹیسٹ کئے گئے۔