Wednesday, April 24, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جان سے گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جان سے گئے
September 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 58 افراد جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز 2 ہزار 357 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہو گئی۔ سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، بلوچستان میں 32 ہزار 812 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز کی تعداد ہو چکی ہے۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے باعث ملک بھر میں 58 افراد جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ پنجاب میں 20 جبکہ کے پی میں 19 افراد انتقال کر گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 432 ہو گئی۔ 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 4.89 فیصد رہی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 ہزار151 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 485 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں جبکہ 4 ہزار 816 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔