Tuesday, April 23, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے
September 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 787 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 3 ہزار 787 نئے کیسز سامنے آئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز  کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہو چکی ہے۔ سندھ میں 4 لاکھ 35 ہزار 159 ، پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694، خیبرپختونخواہ میں 1 لاکھ 63 ہزار 677،  جبکہ بلوچستان میں 32 ہزار 329  تعداد ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 242 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 484 کورونا کیسز ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 57 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 35 ہو چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  ایک دن میں 59 ہزار 745 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 6 عشاریہ 33 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔