Tuesday, April 30, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے
December 28, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 9 ہزار 929 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ روز کورونا کے ایک ہزار974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 55 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 929 تک پہنچ گئی ۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 309 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، پنجاب ایک لاکھ 36 ہزار 147 ، خیبرپختونخوا 57 ہزار 467، بلوچستان میں 18 ہزار 82 ، اسلام آباد 37 ہزار 272 ، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 215 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 مریض ہیں ۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کو شکست دینے والوں کی شرح بڑھنے لگی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 89.6 فیصد رہی ۔ اب تک 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 39 ہزار 488 ہے ۔ سندھ میں 20 ہزار 18 ، پنجاب 9 ہزار 946 ، کے پی کے میں 3 ہزار 930 ، اسلام آباد 4 ہزار 722 ، گلگت بلتستان 63 ، بلوچستان 281 اور آزاد کشمیر میں 528 ایکٹو کیسز ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک 65 لاکھ 89 ہزار 317 ٹیسٹ کیےجا چکے ہیں ۔