Saturday, April 27, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 54 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 5763 ہو گئی

ملک بھر میں کورونا سے مزید 54 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 5763 ہو گئی
July 24, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 54 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5763 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 209 کیسز سامنے آئے جبکہ 54 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ملک بھر میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 5763 ہو گئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک کورونا سے 2 لاکھ 19 ہزار 783 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 854 رہ گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 400 ہو گئی ہے ۔ سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 883 ہو گئی ۔ پنجاب میں مریضوں کی تعداد 91 ہزار 423 ہے ۔ کے پی کے میں 32 ہزار 898 ، بلوچستان میں 11 ہزار 523 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 766 ، آزاد جموں و کشمیر میں 1989 اور گلگت بلتستان میں 1918 ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 6 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے ۔ ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 21 ہزار 296 ٹیسٹ ہو چکے ہیں ۔ ‏‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1859 ہے۔ ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں۔