Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے
June 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کر گئے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار 482 نئے کیس بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 تک پہنچ گئی ۔ سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 413 ، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 499، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 383، بلوچستان میں 26 ہزار 84 ، اسلام آباد میں 82 ہزار 01 ، آزاد کشمیر میں 19 ہزار 675 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 682 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک 21 ہزار 576 اموات ہو چکی ہیں ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ پنجاب میں 21 اور سندھ میں 13 اموات سامنے آئیں ۔ 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ روز 40 ہزار 483 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 43 ہزار 618 ہے۔ سندھ میں 23 ہزار 671، پنجاب میں 12 ہزار 130 ، کے پی میں 3 ہزار 725، اسلام آباد میں 2 ہزار 290، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں ایک ہزار 83، جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 621 ایکٹو کیسز ہیں ۔