Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے
October 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 453 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 32 ہو گئی ۔ سندھ میں کورونا سے 7 ہزار 471، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 613 اور اسلام آباد میں 930 افراد کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں اب تک 186 ، بلوچستان میں 349 اور آزاد جموں کشمیر میں 739 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا ۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں ایک ہزار 453 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہو گئیں ۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار 395 ہو گئی۔

این سی او سی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن میں 51 ہزار 343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.82 فیصد رہی۔ ملک بھر میں 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔