Friday, April 26, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 35 افراد چل بسے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 35 افراد چل بسے
October 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 35 افراد چل بسے جبکہ ایک دن میں ایک ہزار 656 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 656  نئے کیسز سامنے آئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 858 ہوگئی۔ سندھ میں 4 لاکھ 59 ہزار 392، پنجاب میں 4 لاکھ 32ہزار 809، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 490، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 664 کیسز کی تعداد ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 331، بلوچستان میں 32 ہزار 956 جبکہ آزاد جموں وکشمیر میں 34 ہزار 216 کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے 35 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 866 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب میں 11،11 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.26 فیصد رہی۔ ملک بھر میں 3 ہزار 444 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی اوسی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار 503  ہے۔ گزشتہ روز 50 ہزار 779 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ایک کروڑ 95 لاکھ 37 ہزار 730 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھر میں 431 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔