Friday, March 29, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 29 افراد چل بسے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 29 افراد چل بسے
October 9, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 29 افراد چل بسے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران نو سو پچپن نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 29 افراد انتقال کر گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 87 ہو گئی۔ پنجاب میں اب تک کورونا سے سب سے زیادہ 12 ہزار 770 افراد کی اموات ہوئی ۔ سندھ میں کورونا سے 7 ہزار 480، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 632 اور اسلام آباد میں 931 افراد کا انتقال ہوا۔ گلگت بلتستان میں اب تک 186 ، بلوچستان میں 349 اور آزاد جموں کشمیر میں 739 افراد کا کورونا سے انتقال ہوا۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں 955 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 57 ہزار 188 ہو گئیں۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 43 ہزار 352 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ایک دن میں 44 ہزار 557 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصد رہی۔ ملک بھر میں 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔