Friday, April 19, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کرگئے
October 11, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں کورونا سے مزید 28 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چار نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 2.31 فیصد رہی۔

این سی او کے مطابق ایک روز میں 43 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے، کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 134 ہوگئیں۔