Tuesday, April 16, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کر گئے
June 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کر گئے۔ 979 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 606 رہ گئی۔ سندھ میں 19 ہزار 275 ، پنجاب میں 8 ہزار 439 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 548 ، اسلام آباد میں 951 ، گلگت بلتستان 259 ، بلوچستان میں 701 اور آزاد جموں و کشمیر میں 433 ایکٹو کیسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 12 اموات ہوئیں۔ ایک دن میں 42 ہزار 62 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 249 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔ 2 ہزار 132 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہو گئی ہے جن میں سے 9 لاکھ 3 ہزار 484 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔