Monday, May 13, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے
October 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 18 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 591 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.35 فیصد رہی۔ ایک روز میں 43 ہزار 522 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 377 ہو گئیں۔ مجموعی کیسز بھی 12 لاکھ 68 ہزار 536 تک پہنچ گئے۔