Sunday, May 12, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 18 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 18 افراد انتقال کر گئے
October 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 18 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 689 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد رہی۔ ایک روز میں 42 ہزار 476 ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 152 ہو گئیں۔ ملک بھر میں 2 ہزار 280 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 تک جا پہنچی۔