Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 16 مریض انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 16 مریض انتقال کر گئے
October 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 16 مریض انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 622 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے جس کے مطابق کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.40 فیصد رہی۔ ایک روز میں 44 ہزار334 ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار 328 ہو گئیں۔ ملک بھر میں ایک ہزار 690 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 826 تک جا پہنچی۔