Tuesday, May 14, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد انتقال کر گئے ، 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد انتقال کر گئے ، 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ
May 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرناک وار جاری ہیں۔ کورونا سے مزید 119 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 113 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 41 ہزار 636 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 643 ، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 99 ، بلوچستان میں 22 ہزار 776 ، اسلام آباد میں 76 ہزار 696 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341 مریض ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ایک دن میں 119 اموات سامنے آئیں۔ پنجاب میں 58 ، کے پی میں 43 جبکہ سندھ میں 9 افراد جاں بحق ہوئے۔ 676 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ 5 ہزار 741 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 480 ہے۔ ایک دن میں 44 ہزار 838 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد رہی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک 7 لاکھ 38 ہزار 727 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔