Saturday, April 20, 2024

ملک بھر میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کر گئے
August 31, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 118 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 25 ہزار 788 ہو چکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ ایک دن میں 3 ہزار 838 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہو چکی ہے ۔ ملک میں مثبت کیسز کی تعداد 94 ہزار 573 تک جا پہنچی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 636 ، پنجاب میں 3 لاکھ 93 ہزار 136، خیبرپختونخواہ میں 1 لاکھ 61 ہزار 853 اور بلوچستان میں 32 ہزار 230 ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 99 ہزار 263، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 906 اور آزاد جموں و کشمیر میں 32 ہزار 95 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 112 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کورونا کیسز کی شرح 7 عشاریہ 36 فیصد رہی۔